مریم کے داماد کیلئے بھارت سے مشینری لانی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی آڈیو لیک

 

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ میں ایک سرکاری اہلکار سے گفتگو جاری ہے جس میں افسر نے انکشاف کیا ہے کہ "مریم نے اپنے داماد کے لیے بھارت سے مشینری منگوانے کی سفارش کی ہے”۔

سرکاری افسر نے آڈیو ٹیپ میں انکشاف کیا کہ "مریم صاحبہ نے کل ایک کام کہا تھا جس کے لیے چیٹ بھی ہوئی تھی، انہوں نے وہ کام اپنے داماد راحیل کیلئے بولا تھا وہ نہ کر یںکیونکہ اس سے نقصان ہو گا۔ ”

جواب میں شہباز شریف کہتے ہیں کہ میری بات سنیں، ہر چیز کا ایک طریقہ ہوتا ہے۔ رات ہم نے بات کی تھی

افسر نے کہا کہ مریم نواز نے دو چیزوں کا ذکر کیا تھا۔ شہباز شریف کہتے ہیں ایک پاور پلانٹ تھا، جس کا آدھا بھارت سے آیا ہے اور آدھا رہ گیا ہے، ایسا ہی ہے ناں؟

افسر کا مبینہ آڈیو میں کہنا ہے کہ "مسئلہ یہ ہے کہ وہ پہلے اے سی میں جائیں گے اور پھر کابینہ میں آئیں گے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر بھارت سے مشینری لانا سر یہ گلے پڑ جائے گا

شہباز شریف کہتے ہیں آپ مریم کو بتائیں پھر میں خود ان سے بات کروں گا۔ اس کے داماد کا بھارت سے مشینری کا کام نہ کرنا بڑا مسئلہ ہو گا۔

دوسری جانب افسر کا کہنا ہے کہ وہ اپنا دوسرا کام کر رہے ہیں جو میپکو معاہدہ پارک ہےوہ کروا رہے ہیں

 

شہباز شریف پوچھتے ہیں اتفاق پارک میں کیا ہے؟

سرکاری افسران کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہاؤسنگ سوسائٹی بنا رہے ہیں جس کے لیے انہیں اپنا گرڈ اسٹیشن بنانا ہوگا۔

آڈیو میں شہباز شریف کہتے ہیںچلیں وہ کام نیشنل ہائی وے میں کرلیں گے

افسر کا کہنا ہے کہ روزانہ کام کرتے ہیں، کوئی مسئلہ نہیں، یہ ہو جائے گا، جناب، بھارت سے مشینری والا کام نہ کریں، یہ معاملات ای سی سی میں جائیں گے تو مسئلہ ہوگا  آپ کے لئے

مبینہ آڈیو میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ‘چلو بات کرتے ہیں، جب ترکی سے میں واپس آئوں گا تو خود سنبھال لوں گا
افسر میاں صاحب مناسب رائے میں کہتے ہیں کہ ’’میری رائے مناسب وقت پر ڈار کی ڈیوٹی صاحب کو لگائیں گے کہ انہوں نے وقت پر بڑے میاں صاحب کی گاڑی بھی ریو یو کرالیتھی

شہباز شریف کہتے ہیں کہ ’’ٹھیک ہے پھر آپ بھی اسی طرح کرلیں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com