192
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق پرسنل سیکرٹری عون چوہدری نے تحریک انصاف پر پابندی کے لیے ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں پی ٹی آئی پر ریاست اور قومی اداروں کے خلاف سرگرمیوں کا الزام لگایا گیا ہے۔
عون چودھری کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے قومی اداروں اور شہداء کی یادگاروں پر حملوں کے باعث پابندی عائد کی جائے۔
دوسری جانب ذرائع نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے لیے الیکشن کمیشن میں بھی جائیں گے۔