آسی سی رینکنگ؛ بابر اعظم، رضوان سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ رینکنگ

کے مطابق  آسٹریلیا کے مارنس لابوچن کی پہلی پوزیشن برقرار

جب کہ ان کے ہم وطن اسٹیو اسمتھ دو درجے بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے
جس کے باعث ان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 63 اور 94 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد مڈل آرڈر بلے باز

سعود شکیل 32 درجے ترقی کے ساتھ 61 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

وکٹ کیپر بلے باز رضوان اور عبداللہ شفیق کی بھی تنزلی ہوئی ہے، رضوان چار درجے تنزلی کے ساتھ 21ویں
اور عبداللہ شفیق 15ویں سے 18ویں نمبر پر ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی بدستور پانچویں نمبر پر ہیں

جب کہ پاکستان کے ابرار احمد پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد 60ویں نمبر پر ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca