کفایت شعاری کی پالیسی؛ وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے بجٹ میں 15 فیصد کٹوتی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے بجٹ میں فوری طور پر 15 فیصد کٹوتی کی ہدایت کردی۔کفایت شعاری کے اقدامات پر عملدرآمد سے متعلق مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں کابینہ ارکان اور سرکاری افسران سے لگژری گاڑیاں واپس لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وقت اور لاگت کی بچت کے لیے تمام میٹنگز ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ کفایت شعاری کے حوالے سے کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ کے دوران سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ فیصلوں پر عملدرآمد میں کسی قسم کی رعایت اور خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ملک کی موجودہ مشکل معاشی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں بغیر کسی رعایت کے اخلاص اور لگن کے ساتھ کفایت شعاری کے اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ 200 ارب روپے کی بچت کا امکان ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca