آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز) آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 4 نومبر سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جب کہ آل رانڈر مچل مارش اور جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈریوس ہیڈ اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق مچل مارش اور ڈریوس ہیڈ کے ہاں آئندہ چند ہفتوں میں بچوں کی ولادت ہونی ہے جس کی وجہ سے وہ ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں جب کہ آل رانڈر کیمرون گرین کمر کی انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے ہیں۔آل رانڈر مارکس اسٹوئنس کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جنہوں نے 2023 کے ورلڈکپ کے بعد کوئی بھی میچ نہیں کھیلا تاہم وہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئز ٹرافی کے لیے ٹیم پلان کا حصہ ہیں اور خاص طور پر کیمرون گرین اور مچل مارش کی غیر موجودگی میں انہیں موقع دیا گیا ہے۔

دورہ انگلینڈ میں ون ڈے کرکٹ میں واپسی کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز الیکس ہیلز کو بہترین کارکردگی کے باوجود بھی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا اور ٹیم میں واحد وکٹ کیپر جوش انگلیس کو رکھا گیا ہے۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل یہ ہماری آخری ون ڈے سیریز ہے جس میں ہم نے متوازن اسکواڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں بیماری اور انجریز کے چینلجز کے باوجود ہمارا دورہ انگلینڈ بہترین رہا جب کہ فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیے اسکواڈ کے تجربے کو بڑھانے کا اچھا موقع ہے۔آسٹریلیا اسکواڈ میں پیٹ کمنز(کپتان)، شان ایبٹ، کوپر کونولی، جیک فریزر میکگورک، آرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلیس، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا شامل ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ،8 اور 10 نومبر کو ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca