پرتھ ٹیسٹ کا تیسر ا دن،آسٹریلیا کو 300 رنز کی برتری حاصل

تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ اور عثمان خواجہ 43 اور 34 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔پاکستان ٹیم نے تیسرے روز اپنی نامکمل پہلی اننگز کا آغاز 2 وکٹوں پر 132 رنز سے کیا۔خرم شہزاد دن کے آغاز میں 7 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ بابر اعظم 21 رنز بنا کر مچل مارش کی گیند پر بولڈ ہوئے۔امام الحق کو نیتھن لائن نے 62 رنز پر آؤٹ کیا، سرفراز احمد کو مچل سٹارک نے 3 رنز بنا کر آؤٹ کیا جب کہ سعود شکیل کو جوش ہیزل ووڈ نے 28 رنز اور فہیم اشرف کو 9 رنز پر پیٹ کمنز نے آؤٹ کیا، عامر جمال کو آؤٹ کیا۔ نیتھن لائن نے 10 رنز بنائے۔ کیا کیا
شاہین شاہ آفریدی کو ٹریوس ہیڈ نے چار رنز پر آؤٹ کیا۔
دوسرا دن
گزشتہ روز دوسرے دن کے اختتام پر امام الحق 38 اور خرم شہزاد 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم 487 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی پہلی اننگز کا آغاز امام الحق اور عبداللہ شفیق نے کیا۔دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپناتے ہوئے ٹیم کا سکور 36.2 اوورز میں 74 رنز تک پہنچا دیا جس کے بعد عبداللہ شفیق 42 رنز بنا کر سپن بولر نیتھن لائن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 49.3 اوورز میں 123 رنز پر گری، کپتان شان مسعود 30 رنز بنا کر مچل اسٹارک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
پہلا دن
میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 211 گیندوں پر 164 رنز بنائے اور اس اننگز میں 4 چھکے اور 16 چوکے شامل تھے۔اس کے علاوہ عثمان خواجہ نے 41، مارنوس لابوشین نے 16، اسٹیو اسمتھ نے 31 اور ٹریوس ہیڈ نے 40 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے دو، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca