اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کرکٹ آسٹریلیا نے مینز اور ویمنز لیگ کے ڈرافٹس کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے ویمنز بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کے لیے مزید غیر ملکی کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے، جن میں پاکستانی فاسٹ باؤلر فاطمہ ثنا کانا م بھی شامل ہیں، تاہم فاطمہ ثنا نے ابھی تک ایونٹ کے لیے اپنی دستیابی کی تصدیق نہیں کی۔
فاطمہ ثنا نے پاکستان کے لیے 31 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں، جن میں فاطمہ ثنا بھی شامل ہیں، ڈرافٹ کے لیے دنیا بھر سے 46 خواتین کرکٹرز کو نامزد کیا گیا ہے۔ بی بی ایل کی نامزدگیوں میں افغانستان کے کرکٹرز بھی شامل ہیں، اوورسیز ڈرافٹ میں افغانستان کے راشد خان سمیت 4 کرکٹرز شامل ہیں۔
گزشتہ سیزن کے دوران کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے افغانستان کے خلاف سیریز سے دستبرداری کے بعد اختلافات پیدا ہوئے جس کے پیش نظر کئی کرکٹرز نے کھیلنے سے انکار کردیا تاہم راشد خان نے دوبارہ بی بی ایل نہ کھیلنے پر غور کرنے کو کہا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خواتین پر پابندیوں کی وجہ سے افغانستان سے کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔اطلاعات ہیں کہ راشد خان کے بی بی ایل کے 8 میچز کے لیے دستیاب ہونے کا امکان ہے، ڈرافٹ کے لیے اب تک 50 غیر ملکی کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔