آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ایرون فنچ نے 5 ٹیسٹ، 146 ون ڈے اور 103 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ۔

 ایرون فنچ نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 17 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی سنچریوں سمیت مجموعی طور پر 8,804 رنز بنائے۔فنچ نے گزشتہ سال ستمبر میں ون ڈے سے ریٹائر ہونے سے قبل 76 ٹی ٹوئنٹی اور 55 ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی کپتانی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ون ڈے کپتان فنچ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ریٹائر ہو جائینگے

تاہم منگل کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ مجھے احساس ہوا کہ میں اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک نہیں کھیل سکوں گا، اس لیے ٹیم کے مستقبل کی تیاری کے لیے ریٹائرمنٹ لینے کا یہ صحیح وقت ہے۔ ” اس موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں کا اپنے پورے کیریئر میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ 2021 میں آسٹریلیا نے ایرون فنچ کی کپتانی میں پہلی بار متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا تاہم وہ گزشتہ سال اپنے ہی ملک میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہا تھا۔ ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ انفرادی اننگز کا ریکارڈ ایرون فنچ کے پاس ہے جنہوں نے 2018 میں زمبابوے کے خلاف 76 گیندوں پر 172 رنز بنائے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com