آسٹریلوی وزیراعظم کی پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف اور سی ای او سلمان نصیر نے بھی دعوت میں شرکت کی۔
اس کے علاوہ اس موقع پر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اور بورڈ حکام بھی موجود تھے، تقریب میں ذکا اشرف اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر گلین میک گرا نے بھی ملاقات کی۔آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانی نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستانی ٹیم سڈنی کے ساتھ ساتھ میلبورن میں بھی اچھی کرکٹ کھیلے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔کھلاڑیوں نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیا۔ انہوں نے نیٹ سیشن میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا، کینگروز کو سیریز میں دو صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca