ارد ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کرکٹ آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا، فاسٹ بولر مچل سٹارک بھی کینگروز ٹیم سے الگ ہو گئے ۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مچل سٹارک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹیم سے کنارہ کشی اختیار کی ہے اور وہ ان کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ مچل اسٹارک نے میڈیا سے رازداری کی درخواست کی ہے۔ مچل اسٹارک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔کپتان پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل مارش فٹنس مسائل کی وجہ سے پہلے ہی ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں جب کہ آل راؤنڈر مارکس سٹوئنس ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹیو اسمتھ چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔
ٹیم میں شان ایبٹ، ایلکس کیری، بین ڈارچیف اور نیتھن ایلس شامل ہیں۔جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلز اور اسپینسر جانسن ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، جب کہ مارنس لیبوشگین، گلین میکسویل، تنویر سنگھا، میتھیو شارٹ اور ایڈم زمپا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔سلیکشن پینل کے چیئرمین جارج بیلی کا کہنا ہے کہ انجری اور ریٹائرمنٹ کے باعث ابتدائی سکواڈ میں کئی تبدیلیاں کرنا پڑیں اور اب ان کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ 12 ماہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔