آسٹریا ویانا،  پاکستانی سفارتخانے میں یوم استحصال کشمیر کی تقریب، کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا

اردوورلڈکینیڈا(رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا) آسٹریا ویانا میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام پانچ اگست یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے چھ سال مکمل ہونے پر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

اس تقریب میں پاکستانی نژاد آسٹرین شہریوں، صحافیوں، طلبہ اور سفارتخانے کے اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا اور ہر بین الاقوامی فورم پر ان کے حق میں آواز بلند کرنے کے عزم کو دہرایا ۔ تقریب کا اغاز منظور احمد کی تلاوت قران پاک سے کیا گیا.

تقریب کے آغاز پر تھرڈ سیکرٹری حسن عباس نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ جن میں اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی بےلوث حمایت کو دہرایا گیا۔ اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بھی انہوں نے ہی ادا کیے۔

اپنے خصوصی خطاب میں سفیر پاکستان محمد کامران اختر نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کی۔ تقریب میں تقاریر اور شاعری کے ذریعے کشمیری عوام کے درد، صبر اور عزم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔سفیر پاکستان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے مظالم کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے عالمی برادری کی بےبسی حیران کن ہے۔ کشمیری بنیادی انسانی حق خودارادیت کے مستحق ہیں جیسا کہ اقوام متحدہ نے ان سے وعدہ کیا تھا۔ مزید سفیر پاکستان کا کہنا تھا۔کہ فلسطین اور کشمیر جدید دنیا میں غیر ملکی قبضے کے لامتناہی صورتحال کو ظاہر کرتے ہیں جہاں وحشیانہ فوجی قبضوں نے نہ صرف لوگوں کو ان کے بنیادی حق خودارادیت سے محروم کیا ہے بلکہ ان کی حکمرانی کا بھی خاتمہ کیا ہے۔ بھارت کے ہاتھوں کشمیر میں معصوم شہریوں پر دہشت گردی ، دنیا کی سب سے بڑی خود ساختہ جمہوریت کی منافقت، غداری اور استبداد کے بارے میں صورتحال کو ظاہر کرتی ہے۔ اس موقع پر پانچ اگست کی نسبت سے ایک ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی گئی۔

ویانا میں قائم کمیونٹی تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے مقررین ان میں کشمیر فریڈم فرنٹ اسٹریا کے چیئرمین پروفیسر مسرت شوکت اعوان، نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے غیر قانونی طور پر بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر (آئی او او جے کے) میں بھارتی مظالم کی مذمت کی۔انہوں نے یورپی یونین اور بین الاقوامی انسانی حقوق اداروں پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ انصاف کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔

مقررین نے کشمیری عوام کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے پراثر اشعار پیش کیے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بالخصوص2019 کے بعد کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ انسانی بحران کو حل کرنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کشمیری عوام پر دہائیوں پر محیط مظالم اور انصاف کے قیام کے لیے عالمی سطح پر متحد کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اخر میں ملک پاکستان کشمیر اف فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔