عوام دوست پارٹی اور پاکستان انصاف پارٹی ،جہانگیر ترین کی جماعت کے مجوزہ نا م

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے لیے دو تجویز کردہ نام سامنے آ گئے ہیں۔
جہانگیر ترین گروپ کی نئی سیاسی جماعت کے لیے عوام دوست پارٹی اور پاکستان انصاف پارٹی کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر رہنما جہانگیر ترین 9 مئی کے واقعات کے بعد نئی پارٹی میں سرگرم ہیں۔
جہانگیر ترین نے سابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان سے بھی ملاقات کی ہے۔
گروپ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال پارٹی کے دونوں نام فائنل نہیں ہوئے، مشاورت جاری ہے، پارٹی ارکان سے مشاورت کی جارہی ہے، تیسرا نام بھی سامنے آسکتا ہے، نام کا اعلان باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے لیگل ٹیم کو پارٹی رجسٹریشن کے لیے فوری اقدامات کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔
لیگل ٹیم پارٹی کے نام اور الیکشن کمیشن کے تمام تقاضے پورے کرے گی، آئندہ ہفتے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com