عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ کیس کی سماعت دو رکنی بینچ نے ممبر سندھ کی سربراہی میں کی۔

سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ پارٹی کے صدر جمشید دستی نے استعفیٰ دے دیا ہے لیکن عوامی راج پارٹی نے اس استعفیٰ کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حکام کے مطابق پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے بھی اس معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا۔

اس موقع پر ممبر خیبرپختونخوا جسٹس (ر) اکرام اللہ خان نے ریمارکس دیے کہ جمشید دستی نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا، اس صورت میں وہ بیک وقت دو جماعتوں کے رکن کیسے رہ سکتے ہیں؟دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔