216
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری سے آگاہ ہیں ۔
وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پہلے بھی واضح کیا جا چکا ہے کہ امریکا کسی سیاسی امیدوار یا پارٹی کی حمایت نہیں کرتا۔
ہم دنیا کے تمام ممالک میں جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے حکومت پاکستان سے رابطہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستانی افواج کا عمران خان کی گرفتاری سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ،وفاقی حکومت
دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر تمام مظاہرین پرامن ردعمل دیں جب کہ حکام کو بھی جمہوری طریقے سے کام کرنا چاہیے۔ ضابطے کے مطابق تحمل سے جواب دیں۔ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا۔