اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) گوگل کی مقبول میپس سروس نے صارفین کو روڈ بلاکس یا ٹریفک جام سے آگاہ کرتے ہوئے منزلیں تلاش کرنا آسان بنانے کے لیے دو نئی اپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے۔کمپنی نے اعلان کیا کہ گوگل میپس میں رپورٹنگ آئیکن پر کلک کرنے کو آسان بنایا جا رہا ہے۔اس خصوصیت کے ذریعے، صارف سڑک پر کسی حادثے یا رکاوٹ کی اطلاع دے گا اور اس رکاوٹ کی تصدیق قریبی دوسرے ڈرائیور ایک ہی کلک سے کریں گے۔گوگل نے کہا کہ یہ فیچر دنیا بھر میں متعارف کرایا جانا شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سرچ انجن گوگل کا پہلا نام کیا تھا ،گوگل کا مطلب کیا ہے ؟
گوگل میپس اب اس عمارت کو نمایاں کرے گا جو صارف کی منزل ہوگی جبکہ داخلی اور قریبی پارکنگ لاٹس کی بھی نشاندہی کرے گی۔اس طرح، صارف ایک نظر میں دیکھ سکے گا کہ گاڑی کو اپنی منزل تک کیسے لے جانا ہے۔یہ فیچر آنے والے ہفتوں میں دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔