پنجاب میں ضمنی انتخاب کی مہم چلانے کے لیے ایاز صادق اور سلمان رفیق مستعفی

 

ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب میں ضمنی الیکشن کی مہم چلانے کے لیے وفاقی وزیر سردار ایاز صادق اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا۔

سردار ایاز صادق نے وزارت سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا اور کہا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے استعفیٰ دے دیا، ایاز صادق نے ضمنی انتخابات کے باعث استعفیٰ دیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق وزیراعظم، وزیراعلیٰ، وفاقی اور صوبائی وزرا ان حلقوں کا دورہ نہیں کر سکتے جہاں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان حلقوں میں حکومتی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کیا جا سکتا۔

 

 

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کو ووٹ دینے پر پی ٹی آئی کے 25 اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا تھا جس کے بعد ان خالی حلقوں پر 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca