65
عائشہ عمر اداکاری کے ساتھ فیشن پسندوں کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں، اب انہوں نے اپنا کپڑوں کا برانڈ لانچ کرکے اپنی شہرت میں اضافہ کیا ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے برانڈ کی تشہیر کے لیے فوٹو شوٹ بھی کروایا۔
فوٹو شوٹ کے سامنے آتے ہی کپڑوں کے منفرد انتخاب نے مداحوں کو نئے فیشن کے سحر میں مبتلا کر دیا، مداح اور ان کے چاہنے والوں کو توقع ہے کہ اداکارہ کا یہ سفر ان کے لیے کامیاب ثابت ہوگا۔