صارفین کی تنقید کے بعد عائزہ خان کی فلسطین کے حق میں پوسٹ

حالیہ دنوں میں عائزہ خان کو اسرائیل فلسطین کشیدگی پر خاموش رہنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اداکارہ کے انسٹاگرام پر 13 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں عائزہ خان کی خاموشی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین برہم ہوگئے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ وہ عائزہ خان کا بائیکاٹ کر رہے ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر ان فالو کر رہے ہیں۔

صارفین کی تنقید کے بعد عائزہ خان نے آخر کار اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں فلسطین کے حق میں پوسٹ کر دی ہے۔

عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جائے نماز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’اس کنکشن کے لیے کسی انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہے‘۔

اداکارہ نے اپنی کہانی میں کچھ ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے جن میں لکھا تھا "انسانیت کے لیے، فلسطین کے لیے، دنیا کے لیے اور امن کے لیے”۔

اپنی ایک اور انسٹاگرام سٹوری میں انہوں نے غزہ کے بچوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’یا اللہ رحم‘‘۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

دنیا بھر سے فنکار فلسطین پر اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا