اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آزاد کشمیر میں ن لیگ کے کارکن اور سپورٹر زاہد حسین نے مریم نواز کو کروڑوں روپے کی زمین دے دی
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے ایک مداح اور کارکن کی ٹوئٹ کا تذکرہ کیا اور حیرانی کے عالم میں لکھا کہ اے اللہ اس شخص نے ایسا کیوں کیا؟ یہ دل کو چھو لینے والا ہے۔
آزاد کشمیر کے راولاکوٹ کے رہائشی زاہد حسین نامی شخص کی اپنی کروڑوں کی جائیداد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے نام کرنے کی وصیت راجہ نادر نامی صارف نے ٹوئٹر پر شیئر کی۔
وصیت میں لکھا تھا کہ میں زاہد حسین ولد ولایت حسین پورے ہوش و حواس اور بغیر کسی دباؤ کے اپنی تمام زمین چاہے وہ 50 ہزار کنال ہو یا 32 ہزار کنال مریم نواز شریف کو د یتا ہوں۔ وہ اس پراپرٹی کو جہاں چاہیں استعمال کر سکتے ہیں۔
OMG! Why would he do that! It is very touching though ❤️🙏🏼 https://t.co/Q6N56IKBI4
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 5, 2023