آزاد کشمیر متنازعہ صدارتی آرڈیننس معطل،نوٹیفکیشن جاری

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آزاد کشمیر متنازعہ صدارتی آرڈیننس معطل، نوٹیفکیشن جاری۔

حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدارتی آرڈیننس نے بغیر اجازت اجتماعات پر پابندی لگا دی تھی لیکن اب صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا گیا ہے۔واضح رہے گزشتہ روز آزاد کشمیر میں صدارتی آرڈیننس کے خلاف پبلک ایکشن کمیٹی اور وزارتی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پبلک ایکشن کمیٹی نے لانگ مارچ شروع کیا تھا۔پبلک ایکشن کمیٹی نے بھی صدارتی آرڈیننس کے خلاف ہڑتال شروع کر دی ہے۔صدر نے آزاد کشمیر حکومت کو فوری طور پر آرڈیننس واپس لینے اور گرفتار افراد کو رہا کرنے کی ہدایت کی،صدارتی آرڈیننس کے خلاف پبلک ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
یاد رہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے ایک ماہ قبل صدارتی آرڈیننس کے ذریعے احتجاجی ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی لگا دی تھی۔صدارتی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 7 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔3 دسمبر کو آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے حکومت کے متنازعہ صدارتی آرڈیننس کو معطل کر دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔