وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس اور آصف زرداری کی دبئی میں خفیہ ملاقات کا امکان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پہلے بھی مسلسل پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں،ذرائع وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس کی سابق صدر آصف علی زرداری سے خفیہ ملاقات کا امکان ، باخبر ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس کی آصف علی زرداری سے ملاقات آج یا کل دبئی میں متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نجی دورے پر بیرون ملک ہیں ، ایک اطلاع کے مطابق سردار تنویر الیاس اس وقت لندن میں ہیں جہاں سے واپسی پر دبئی میں آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کا مقصد آصف زرداری کو یہ یقین دہانی کروانی ہے کہ آپ جب چاہیں گے تو میں اپنے دھڑے کے ساتھ پیپلز پارٹی میں شامل ہو جا ئوں گا ، میری حکومت کو چلنے دیا جائے ۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ سردار تنویر الیاس پہلے بھی مسلسل پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ چند ماہ قبل انہوں نے پیپلز پارٹی کو یہ آفر دی تھی کہ وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں ، اگر انہیں وزیراعظم بنا دیا جائے جس پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنماں نے مخالفت کی تھی جس پر معاملہ لٹک گیا تھا ، ذرائع نے بتایا ہے کہ سردار تنویر الیاس سردار عبد القیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے بھی پیپلز پارٹی کی قیادت کو منیج کرنے کا دعوی کر چکے ہیں ، ایک نجی محفل میں سردار تنویر الیاس نے دعوی کیا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری میرے خلاف امیدوار دے دیں تو مونچھیں منوا دوں گا ۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اب بھی آصف زرداری کے ذریعے سردار تنویر الیاس اپنے خلاف پیپلز پارٹی کی تحریک عدم اعتماد کو رکوانا چاہتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے سہولت کاروں کے ذریعے دبئی میں ملاقات کی کوشش کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا