اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)قانون ساز اسمبلی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے انتخاب کا ایجنڈا جاری کر دیا۔
ایجنڈے کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس دوپہر 2 بجکر 15 منٹ پر شروع ہوگا، تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولؐ کے بعد وزیراعظم کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا۔
وزارت عظمیٰ کے لیے متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار چوہدری محمد یاسین تھے اب شنید ہے کہ ان کے پی پی گروپ کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور یاسین دستبردارہوگئے ہیں اب بیرسٹر سلطان گروپ سے وزیراعظم کا امیدوار ہوگا،آزاد کشمیر پی ٹی آئی کے صدر تنویر الیاس توہین عدالت پر نااہل ہوچکے ہیں اس کے بعد سے تین بار اجلاس ملتوی کیا گیا لیکن وزیر اعظم کا انتخاب نہ ہوسکا
آج دن دو بجے کے بعد وزیر اعظم کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا ۔