183
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن التوا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر صرف دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا سکتا ہے۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن التوا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر صرف دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا سکتا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کے فیصلے کے ساتھ ہی ایک اور بنچ تشکیل دیا گیا عدالت نے سرکلر یا ایگزیکٹو آرڈر کے بجائے 6 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔
وزیر قانون نے مزید کہا کہ ۔ ابہام دور کرنے کے لیے فل کورٹ بٹھا دیا جاتا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیکورٹی اور معاشی کے ساتھ سیاسی اور قانونی بحران بھی شامل ہو گئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکومت کی تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔ حکومتی اتحاد سپریم کورٹ کے معاملات سے مطمئن نہیں۔
وزیر قانون نے کہا کہ سینئر ججز کو عدالتی معاملات سے الگ کیوں رکھا جاتا ہے؟ چیف جسٹس سے استدعا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے فل کورٹ اجلاس بلایا جائے۔ اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ترازو برابر ہوگا تو قانون اور انصاف کی بالادستی ہوگی۔