اعظم سواتی پریس کانفرنس میں پھوٹ پھوٹ کر روپڑے

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے دعوی کیا کہ ان کی اہلیہ کو ایک "نامعلوم نمبر سے ایک نجی ویڈیو بھیجی گئی جس میں انہیں اور ان کی اہلیہ کو دکھا یا گیا تھا
انہوں نے کہا کہ جمعہ کی رات ان کی اہلیہ نے انہیں فون کیا اور چیخ و پکار کرتی رہیں ،اعظم سواتی نے کہا کہ اس کے بعد انہوں نے اپنی بیٹی سے کہا کہ وہ اپنی والدہ سے پوچھے کہ معاملہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ان کی بیٹی نے اصرار کیا تو ان کی اہلیہ نے انکشاف کیا کہ انہیں کسی نے ان کی ایک نجی ویڈیو نامعلوم نمبر سے بھیجی ہے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بیٹیاں اور پوتیاں سن رہی ہیں مزید کچھ نہیں بتا سکتا

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بیٹی فون کر کے روتی رہی اور کہتی رہی کہ ڈیڈی یہ ویڈیو کسی اور کی نہیں ہے یہ آپ کی اور اور مما کی ہے
اعظم سواتی یہ کہتے ہوئے پریس کانفرنس کے دوران پھوٹ پھوٹ کرروپڑے
، اپنے ‘حراست میں ہونے والے تشدد’ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ ان کی عزت کو پامال کیا گیا ہے اور اب وہ ایک لاش کی طرح زندگی گزار رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ وہ سو نہیں پا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا جب بھی میں سوتا ہوں 15 منٹ بعد جاگتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ان کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا مجھے نیند نہیں آئے گی
ان کا کہنا تھا کہ میری عزت ایک جھٹکے میں ٹوٹ گئی۔ میں پوچھتا ہوں کیا صرف ٹویٹ ہی میرا جرم ہے؟

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com