بابا وانگا کی 2024 کیلئے کی گئی پیشین گوئیاں جو درست ثابت ہوئیں

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بابا وانگا کے پیروکاروں کا کہنا ہے کہ فطرت نے انہیں مستقبل کے بارے میں بتانے کی صلاحیت سے نوازا، یہی وجہ ہے کہ مرحوم نجومی کی بہت سی پیشین گوئیاں پوری ہوئیں.بابا وانگا کے پیروکاروں کے مطابق شہزادی ڈیانا کی موت، سوویت یونین کے خاتمے، مشرقی اور مغربی جرمنی کے اتحاد، 2004 میں تھائی لینڈ میں سونامی، کورونا وائرس کی عالمی وبا اور 2022 میں آنجہانی نجومی کی پیشین گوئیاں یعنی خطرناک زلزلے اور سیلاب اور پینے کے پانی کی کمی کا خطرہ حقیقی ثابت ہوا۔

دہشت گردی اور حیاتیاتی حملے
مرحوم بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ یورپ میں دہشت گردانہ حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا جبکہ ایک بڑا ملک 2024 میں حیاتیاتی ہتھیاروں کی جانچ یا حملہ کرے گا۔
عظیم معاشی بحران
بابا وانگا کے مطابق، 2024 میں ایک بڑا معاشی بحران آئے گا جو عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کرے گا کیونکہ قرضوں کی سطح میں اضافہ اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوگا.

موسمیاتی آفات
مرحوم بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ آنے والے سال میں دنیا کو خوفناک موسمی آفات اور قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سائبر حملوں میں اضافہ
بابا وانگا کے مطابق، 2024 میں عالمی سطح پر سائبر حملوں میں اضافہ ہو گا، جدید ہیکرز نے اہم انفراسٹرکچر جیسے پاور گرڈز اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کو نشانہ بنایا، جس سے قومی سلامتی کو خطرہ ہو گا۔
طب کے شعبے میں کامیابیاں
آنجہانی بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ 2024 میں الزائمر اور کینسر سمیت لاعلاج بیماریوں کے نئے علاج دریافت ہوں گے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca