بابر اور رضوان ہارورڈ بزنس سکول میں داخلہ لینے کیلئے امریکہ روانہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی بزنس سکول کے تعلیمی پروگرام میں شرکت کریں گے۔

دونوں قومی کرکٹرز ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہوں گے، بابر اور رضوان 31 مئی سے 3 جون تک ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کریں گے۔ہارورڈ یونیورسٹی کا تعلیمی پروگرام بوسٹن کے ہارورڈ بزنس اسکول میں منعقد ہوگا۔
اس حوالے سے کیپٹن بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں ساری زندگی سیکھتا رہا ہوں، میں نے اس پروگرام کے حوالے سے پروفیسر البورس اور طلحہ رحمانی سے بھی تفصیلی بات چیت کی ہے، میں اس عالمی معیار کے پروگرام میں نئی ​​چیزیں سیکھنے اور تجربہ کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مجھے دنیا کے کونے کونے سے آنے والے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
محمد رضوان نے کہا کہ اتنے باوقار عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے، ہم دنیا کے بہترین لوگوں سے سیکھنے کے لیے ہارورڈ کے بی ای ایم ایس پروگرام میں جا رہے ہیں۔رضوان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ ایک دلچسپ سفر ہوگا، میں کرکٹ کی دنیا کے اگلے سپر اسٹارز کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے کا منتظر ہوں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com