بابر اعظم کو ایک مرتبہ پھرقومی ٹیم کے کپتان مقرر

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بابر اعظم کے حوالے سے شاہین آفریدی کے تحفظات کو بھی دور کر دیا اور پھر کمیٹی کی متفقہ رائے کے بعد بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کی تجویز دی۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایسی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی کی خواہش ظاہر کر دی ہے تاہم پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے ایسی کوئی شرائط عائد نہیں کیں۔
بابر اعظم 52 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 109 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت 71 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی۔بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان نے 42 میچ جیتے اور گرین شرٹس کو 23 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یاد رہے کہ بابر اعظم نے گزشتہ سال نومبر میں تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان مقرر کیا تھا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca