اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایشا کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز ،پہلے میچ مین نیپال کو 238 رنز سے شکست دیدی ، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں صرف 102 اننگز میں 19 سنچریاں بنا کر ریکارڈ قائم کر لیا
صرف 8 سال قبل ون ڈے کرکٹ کے میدان میں قدم رکھنے والے بابر اعظم نے اس فارمیٹ کے میدان کو فتح کیا، انہوں نے 102 اننگز میں 19 سنچریاں بنا کر جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف میچ میں انہوں نے اپنی 19ویں سنچری اسکور کی تو انہوں نے جنوبی افریقہ کے مشہور بلے باز ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ان کے علاوہ ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر اور اے بی ڈی ویلیئرز نے 19ویں سنچری اسکور کی لیکن اس کے لیے انہوں نے بابر اعظم سے زیادہ اننگز کھیلی۔ انہوں نے یہ کارنامہ 104 میچوں کی 102 ویں اننگز میں انجام دیا۔
جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے 104، بھارت کے اسٹار کھلاڑی ویرات کوہلی نے 124، آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 139 اور اے بی ڈویلیئرز نے 171 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ وہ رنز بنانے والوں میں پہلے نمبر پر ہیں۔بابر اعظم نے 5353 رنز، ہاشم آملہ کے 5165، سر وونے رچرڈز کے 4624، جو روٹ کے 4480، شائی ہوپ کے 4465 اور شیکھر دھون کے 4401 رنز اتنی ہی اننگز کے بعد ہیں جب کہ ویرات کوہلی اس فہرست میں 11ویں نمبر پر ہیں۔
بابر اعظم ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں، پہلے کپتان ویرات کوہلی نے 36 اننگز میں 2000 رنز بنائے، بابر اعظم کو ویرات کو پیچھے چھوڑنے کے لیے پانچ اننگز میں صرف 6 رنز درکار ہیں۔
کم سے کم اننگز میں 19 سنچریاں بنا نے والے بلے باز
بابر اعظم کی 102 اننگز
ہاشم آملہ 104 اننگز
ویرات کوہلی کی 124 اننگز
ڈیوڈ وارنر کی 139 اننگز
اے بی ڈی ویلیئرز۔ 171 اننگز