267
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی کرکٹر شبمن گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ٹاپ کلاس بیٹسمین ہیں۔
بھارتی اوپنر نے پاکستان کی فاسٹ بولنگ لائن اپ کی بھی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی میں منفرد مہارت ہے۔
نسیم گیند کو سوئنگ کرنے کے لیے پیس کا استعمال کرتے ہیں جس سے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف گروپ میچ میں شبمن گل 32 گیندوں پر صرف 10 رنز بنا سکے، وہ حارث رؤف کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔واضح رہے کہ پاک بھارت میچ بارش کے باعث مکمل نہیں ہوسکا تھا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔ دونوں روایتی حریف 10 ستمبر کو دوبارہ آمنے سامنے ہوں گے۔