288
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے بارے میں کہا ہے کہ ‘بابر اعظم تمام فارمیٹس کے بہترین کھلاڑی ہیں ۔
بابر اعظم سے میرا پہلا براہ راست تعارف 2019 کے ورلڈ کپ میں ہوا، میرا عماد سے پہلے ہی رابطہ تھا اور عماد نے بتایا کہ بابر اعظم آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ ‘اس کے بعد بابر اعظم سے ملاقات ہوئی اور ہم نے کرکٹ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی، پہلے دن سے ہی بابر اعظم نے بہت عزت اور احترام کا مظاہرہ کیا ۔ویرات کوہلی کے مطابق، ‘بابر اعظم کے رویے میں آج تک کوئی تبدیلی نہیں آئی اس کے باوجود کہ وہ اب دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں، تمام فارمیٹس میں ایک شاندار کھلاڑی ہیں۔
سابق بھارتی کپتان کے مطابق ‘بابر اعظم نے اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھا ہے اور جب بھی میں بابر اعظم کا میچ دیکھتا ہوں، اچھا لگتا ہے۔