اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ہاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کر لی۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کپتان بابر اعظم کو سر گیری فیلڈ سوبرز ٹرافی پیش کی۔ بابر اعظم کو تینوں فارمیٹس میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
بابر اعظم نے مسلسل دوسری مرتبہ کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کر لیا
انہوں نے نجم سیٹھی سے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافی بھی حاصل کی۔قومی ٹیم کے کپتان 2021 میں بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے 2022 میں 9 میچوں میں 84.87 کی اوسط سے 679 رنز بنائے جس میں تین سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں شامل تھیں۔
مزید پڑھیں
آئی سی سی کی نئی رینکنگ، ون ڈے میں بابر اعظم کا پہلا نمبر
بابر اعظم سے پہلے بھارت کے ایم ایس دھونی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز، بھارت کے ویرات کوہلی بھی لگاتار دو بار یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ اس سے قبل آئی سی سی ٹیسٹ آف دی ایئر ٹیم 2022 کے لیے انگلش کپتان بین اسٹوکس کو مقرر کرتے ہوئے ۔