اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں کپتان بابر اعظم نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
آئی سی سی نے ون ڈے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان کے بابر اعظم پہلے، پاکستانی بلے باز فخر زمان تیسرے اور امام الحق چوتھے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
ون ڈے رینکنگ ،پاکستان تیسرے نمبر پر براجمان
پلیئرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ریکی وین ڈیر ڈوسن دوسرے، آئرلینڈ کے ہیری ٹییکٹر 2 درجے ترقی کے بعد 7 ویں، آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ 4 درجے ترقی کے بعد 19 ویں اور بنگلہ دیش کے تمیم اقبال 25 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ جاری رینکنگ میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 8ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
آئی سی سی کی نئی رینکنگ، ون ڈے میں بابر اعظم کا پہلا نمبر
ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ بدستور پہلے، پاکستان کے شاہین آفریدی 10ویں نمبر پر جب کہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔