کامیابی کے لیے بابر اعظم اسٹرائیک ریٹ بڑھانا ہوگا ،بابر اعظم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ فتح کے لیے اسٹرائیک ریٹ بڑھانا ہوگا اور فتوحات کا سفر دوبارہ شروع کرنے کے لیے کھلاڑیوں کو جدید کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

لندن میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری اور چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیریز ہارنا افسوسناک ہے، جیت کے بعد بلند حوصلے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جانا ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ درمیانی اوورز میں بلے بازوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا اور وکٹیں گنوائیں، ایک کے بعد ایک وکٹیں گرنے سے بڑا اسکور نہیں کر سکے جب کہ بولرز نے بھی اچھی بولنگ نہیں کی اور زیادہ رنز دئیے.

انہوں نے کہا کہ اعظم خان سمیت تمام کھلاڑی میرٹ پر منتخب ہوئے، شکست کے بعد سوال اٹھتے ہیں۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ بالکل مختلف کھیل ہے جس میں بہتر نتائج دیں گے، وہ امریکا کی کنڈیشنز سے واقف نہیں لیکن ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز سے بخوبی واقف ہیں۔کپتان بابر اعظم نے کہا کہ تمام کھلاڑی اپنا کردار جانتے ہیں، ورلڈ کپ میں تمام کھلاڑیوں کو ذمہ داری نبھانی ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca