اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بابر اعظم ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے لیکن وہ ایک ایسے بلے باز ہیں جو جب تک کریز پر موجود ہوتے ہیں، شائقین ان کے بلے سے ہر اسٹروک کو دیکھنے کا انتظار کرتے ہیں۔
بابر اعظم تمام سٹروک بڑی مہارت سے کھیلتے ہیں لیکن ان کی کور ڈرائیو کی بات ہی کچھ اور ہے۔ جس خوبصورتی کے ساتھ وہ کور ڈرائیو کھیلتا ہیں کمال کرتے ان کایہ شارٹ چاہنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیتا ہے
بابر اعظم کی اس کور ڈرائیو کا کرکٹ کے میدانوں میں ذکر کیا گیا ہے اور اب اسے سلیبس میں شامل کر لیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف پاکستان نے بابر اعظم کی اس کور ڈرائیو کو فزکس فارمولہ سوال کے ساتھ کلاس 9ویں کے فزکس میں شامل کیا ہے۔
بابر اعظم کی اس کور ڈرائیو کے بارے میں سلیبس میں کائینیٹک انرجی کے فارمولے کے تحت ایک سوال رکھا گیا ہے کہ اگر بابر اعظم یہ کور ڈرائیو کھیلیں گے تو گیند کس رفتار سے باؤنڈری کی طرف جائے گی۔ اور ایک فٹ بال کھلاڑی کو فٹ بال کو اسی رفتار سے حرکت دینے کے لیے کتنی حرکی توانائی کی ضرورت ہوگی؟
کرکٹ کے حلقوں میں اس وقت یہ بحث عام ہے کہ دور حاضر کے بلے بازوں میں بہترین کور ڈرائیو کھلاڑی کون ہے۔ اس حوالے سے بابر اعظم، ویرات کوہلی، شائی ہوپ، کین ولیمسن اور جو روٹ کا نام آتا ہے۔
انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین بابر اعظم کی درست تکنیک کے بہت بڑے مداح ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی نوجوان کرکٹر کور ڈرائیو کے بارے میں جاننا چاہتا ہے تو اسے بابر اعظم کو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہیے۔
ناصر حسین نے حال ہی میں اپنے تبصروں میں کہا کہ وہ ہندوستانی شائقین سے معافی مانگنا چاہتے ہیں کہ وہ ویرات کوہلی پر بابر اعظم کو ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ بابر کچھ مختلف ہیں۔ کوہلی کی کلائی تیز ہے لیکن بابر اسے روایتی انداز میں اچھا کھیلتے ہیں۔