پاکستان کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر،حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)ملک میں بجلی صارفین کے لیے ممکنہ طور پر ایک مہینے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کی خبریں سامنے آ گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرائی ہے، جس کی سماعت 29 جنوری کو متوقع ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر کے مہینے میں ملک بھر میں 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ اسی دوران ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ اس عرصے میں بجلی کی فی یونٹ پیداوار کی لاگت 9.62 روپے رہی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس مہینے کے دوران پیداوار اور لاگت کے فرق کی بنیاد پر صارفین پر 48 پیسے فی یونٹ اضافی چارج لگانے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ بجلی کی پیداوار اور تقسیم میں پیدا ہونے والے اخراجات پورے کیے جا سکیں۔

نیپرا کی جانب سے درخواست پر فیصلہ آنے کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ صارفین کو فی یونٹ کتنے اضافی پیسے ادا کرنے ہوں گے اور اس اضافہ کا اطلاق کب سے ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں