اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی، سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راجہ نوید اور پی ٹی آئی کے وکلا سردار غزل اور خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔
اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانتیں منظور کرلیں۔
پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جان بوجھ کر احتجاج کیا، بانی پی ٹی آئی نے لوگوں کو گمراہ کیا اور ایجی ٹیشن بنانے کی کوشش کی، پی ٹی آئی رہنماؤں کو غیر ضروری رعایت دی جارہی ہے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی بانی کو ضمانت پر رہا کیا جائے فاضل جج نے استغاثہ سے استفسار کیا کہ اس وقت شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کے بانی موجود نہیں تھے۔
پراسیکیوٹر راجہ نوید نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی اس موقع پر موجود نہیں تھے، جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ دیگر شریک ملزمان کی ضمانتیں ہو چکی ہیں۔