عمران خان کی9 مقدمات میں ضمانت منسوخی کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں ضمانت منسوخی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے ہائیکورٹ میں 9 درخواستیں دائر کی ہیں جس میں ریاست اور مدعی فریق ہیں۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کی3 مقدمات میں ضمانت مسترد کردی

چیئرمین پی ٹی آئی کی سیشن کورٹ سے چھ اور اے ٹی سی سے تین ضمانتیں خارج ہوئیں، جن میں 9 مئی کے واقعات، جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے مقدمات بھی شامل ہیں۔
درخواستوں میں چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے میرٹ کو دیکھے بغیر عدم تعمیل پر ضمانتیں خارج کیں۔ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ٹرائل کورٹس کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی نے استدعا کی ہے کہ ٹرائل کورٹس کو ہدایت کی جائے کہ وہ مقدمات کی دوبارہ سماعت کریں اور میرٹ پر فیصلہ کریں اور پولیس کو ان 9 مقدمات میں گرفتاریوں سے روکا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com