جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس ،پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت کی سماعت اے ٹی سی عدالت میں ہوئی جس میں پراسیکیوٹر راجہ نوید، پرویز الٰہی کے وکلا بابر اعوان اور سردار عبدالرزاق اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش ہوئے۔

اس دوران پراسیکیوٹر راجہ نوید نے مؤقف اختیار کیا کہ پرویز الٰہی کے خلاف کیس کا ریکارڈ کچھ دیر بعد پہنچ جائے گا، جس پر جج  ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیئے کہ یہ طریقہ درست نہیں، عدالتی اوقات شروع ہوئے اور ریکارڈ نہیں پہنچا۔وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج کے 6 ماہ بعد پرویز الٰہی کا نام شامل کیا گیا، نامزد ملزمان اسد عمر، چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر کی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کی جائے۔استغاثہ نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر جن دفعات کے تحت درج کی گئی وہ ناقابل ضمانت ہیں۔ پراسیکیوٹر راجہ نوید نے بتایا کہ پرویز الٰہی کو مخبر کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔

وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ایف آئی آر میں پرویز الٰہی کا نام نہیں، 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پرویز الٰہی سے کچھ برآمد نہیں ہوا، ان کی گرفتاری شک کی بنیاد پر کی گئی۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کھلی عدالت میں فیصلہ تحریر کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پرویز الٰہی کا نام نہیں، 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران بھی ان سے کچھ برآمد نہیں ہوا، اس لیے ان کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca