جج دھمکی کیس ، عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے، گزشتہ سماعت پر حاضری سے استثنی کی درخواست منظور نہیں کی گئی، عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست بھی منظور کرلی گئی۔

راجہ رضوان نے کہا کہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں

پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کے علاوہ کسی اور ملزم کے ساتھ بھی یہی سلوک ہوا ہوگا؟ عمران خان کی جانب سے وارنٹ پر ہمیشہ اپیل دائر کی جاتی ہے لیکن وہ خود عدالت میں پیش نہیں ہوتے۔

پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے عمران خان کے وکلا کے آنے تک سماعت ملتوی کر دی۔

وقفے کے بعد، سماعت

وقفے کے بعد دوبارہ عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل علی بخاری اور فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی دیگر مقدمات میں ضمانت کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے۔

علی بخاری نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے توشہ خانہ کیس میں عدالت منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، عدالت نے عمران خان کی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی دیگر مقدمات میں ضمانت کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق انتظامات بھی دیکھنے ہیں۔

فاضل جج نے کہا کہ عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں دو بار مسترد ہو چکی ہیں

 

سماعت کے دوران عمران خان کے وارنٹ عدم تعمیل کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com