باجوہ نے تسلیم کرلیا کہ انہوں نے ہماری حکومت گرائی ، فوج میں معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے ،عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے صحافی کو دیئے گئے بیان میں اعتراف کیا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی، اس لیے فوج کے اندر معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ باجوہ پالیسی ابھی تک چل رہی ہے، جنرل باجوہ نے تکبر سے کہا کہ انہوں نے فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ عوام سمجھتے تھے کہ یہ جنرل باجوہ کی وجہ سے ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میں خود تسلیم کرچکا ہوں کہ جنرل باجوہ نے نقاب گرایا، عوام پر واضح ہوگیا کہ آرمی چیف نے حکومت گرائی، انہوں نے مل کر ہماری حکومت گرائی
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ان کے ساتھ ملی بھگت ہے، شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے، الیکشن میں دھاندلی کے لیے پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com