باجوہ شہبازگٹھ جوڑ سےحکومت گری،جب اختیار آرمی چیف اور ذمہ داری وزیر اعظم کے پاس ہو تو نظام نہیں چل سکتا،عمران خان 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نئی عسکری قیادت اس تاثر میں ہے کہ حکومت کی تبدیلی کا آپریشن ناکام ہوگیا جنرل (ر)باجوہ کے شہباز شریف سے قریبی تعلقات تھے جس سے حکومت کی تبدیلی کے آپریشن کی راہ ہموار ہوئی۔

عمران خان نے یہ بات وائس آف امریکہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ عمران خان نے کہا کہ فوج کی تمام پالیسیاں صرف ایک فرد کی شخصیت پر منحصر ہیں، ہماری حکومت اور جنرل  (ر)باجوہ کے درمیان مثبت تعلقات کے نتیجے میں ہمیں پاک فوج کی جانب سے منظم تعاون حاصل ہوا ۔

 

انہوں نے کہا کہ جنرل(ر)باجوہ اور ہمارے درمیان اس وقت مسائل پیدا ہوئے جب انہوں نے ملک کے چند بڑے مجرموں کی حمایت کی، جنرل (ر)باجوہ چاہتے تھے کہ ہم ان چوروں کی کرپشن معاف کریں اور ان کے ساتھ مل کر کام کریں جنرل(ر)باجوہ کے شہباز شریف کے ساتھ قریبی تعلقات تھے جس نے حکومت کی تبدیلی کے آپریشن کی راہ ہموار کی۔

عمران خان نے کہا کہ عوام کی منتخب کردہ حکومت کے پاس ذمہ داری کے ساتھ ساتھ اختیار بھی ہونا چاہیے، ہم دونوں کو الگ نہیں رکھ سکتے، جب اختیار آرمی چیف اور ذمہ داری وزیر اعظم کے پاس ہو تو نظام نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی نئی عسکری قیادت کا تاثر ہے کہ حکومت کی تبدیلی کا آپریشن ناکام ہو چکا ہے، پاکستان کی معیشت بری طرح تباہ ہو چکی ہے، اس وقت پاکستان تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے افغانستان میں کسی بھی حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا ناگزیر ہے۔  بلاول نے اپنا سارا وقت غیر ملکی دوروں میں گزارا لیکن کبھی افغانستان کا دورہ نہیں کیا۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ ہم اس وقت دہشت گردی کے خلاف ایک اور جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ جب طالبان نے افغانستان کی حکومت سنبھالی تو انہوں نے 30 سے 40 ہزار مہاجرین کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ بہت بڑا چیلنج تھا لیکن ہماری حکومت  جانے  کی وجہ سے وہ مکمل نہ ہوسکا، اسی دوران نئی حکومت آئی جس کی غفلت سے دہشت گردی ایک بار پھر سر اٹھانے لگی۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد کسی کی ذاتی انا پر نہیں قومی مفادات پر ہونی چاہیے۔ پاکستانی عوام کا مفاد یہ ہے کہ ہمارے امریکہ کے ساتھ بہترین تجارتی تعلقات ہوں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com