153
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ موجودہ حکومت سے ایک اور مدت میں توسیع کے خواہاں تھے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ سمیت کئی جماعتوں میں بہت سے لوگ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کے حق میں تھے، صرف ایک شخص توسیع دینے کے مکمل خلاف تھا اور وہ نواز شریف تھے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کے حق میں نہیں، عمران خان کے خلاف کیسز کھولیں، ثبوت ہیں تو سزا دیں، لیکن اس سے پہلے گرفتار کرنا دانشمندی نہیں ہوگی۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 90 دن سے آگے نہیں بڑھ سکتے، وفاقی وزراء جو بھی کہیں، آئین میں اس کی کوئی گنجائش نہیں۔