باجوہ ایک اور توسیع چاہتے تھے،عمران کی گرفتاری کے حق میں نہیں ،الیکشن میں تاخیر کی گنجائش نہیں ، شاہد خاقان

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ موجودہ حکومت سے ایک اور مدت میں توسیع کے خواہاں تھے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ سمیت کئی جماعتوں میں بہت سے لوگ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کے حق میں تھے، صرف ایک شخص توسیع دینے کے مکمل خلاف تھا اور وہ نواز شریف تھے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کے حق میں نہیں، عمران خان کے خلاف کیسز کھولیں، ثبوت ہیں تو سزا دیں، لیکن اس سے پہلے گرفتار کرنا دانشمندی نہیں ہوگی۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 90 دن سے آگے نہیں بڑھ سکتے، وفاقی وزراء جو بھی کہیں، آئین میں اس کی کوئی گنجائش نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا