بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اس فیصلے کے ساتھ ہی بلوچستان حکومت نے وفاقی حکومت سے گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دینے کی بھی سفارش کی ہے۔

بلوچستان حکومت کے مطابق ضلع گوادر میں سروسز، ایکسائز ٹیکس اور جائیداد کی منتقلی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ وفاقی حکومت ضلع گوادر کو خصوصی اقتصادی ضلع قرار دے۔
گوادر سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کہدہ بابر نے ٹیکس فری زون کے حوالے سے کابینہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ سینیٹر کاہدہ بابر نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور کابینہ کی شکر گزار ہوں، صوبائی کابینہ نے گوادر کو ٹیکس فری زون کا درجہ دے کر ہمارے دیرینہ مطالبے کی منظوری دی، وفاقی حکومت بھی وفاقی حکومت کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے۔ .
سینیٹر کاہدہ بابر نے کہا کہ گوادر ٹیکس فری زون سے سی پیک کو اصل روح کے ساتھ بحال کیا جائے گا، گوادرپورٹ فعال ہو گا اور ٹیکس فری زون سے سرمایہ کاروں کو راغب کریں گے، پورٹ سٹی دبئی اور سنگاپور بھی ٹیکس فری زون تھے تب ترقی ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گوادر میں صنعت کے قیام سے لاکھوں لوگوں کو روزگار اور زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com