۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں ونگ کمانڈر محفوظ رہے جب کہ نائیک عطا اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔ مغلزئی کے علاقے میں ہونے والے حملے میں سپاہی وکیل اور دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ادھر ڈپٹی کمشنر قلات نے حملے کی نوعیت کی تصدیق کرتے
ہوئے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ خودکش دھماکہ تھا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید ایف سی اہلکار عطا اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ چار زخمی فوجیوں کی بہترین طبی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔
فرنٹیئر کور کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے، نقوی نے کہا، "ہم بلوچستان میں امن کو برقرار رکھنے کے لیے ایف سی کی غیر متزلزل لگن کا احترام کرتے ہیں۔ ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں