بلوچستان ،سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،10 ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے میں آپریشن کے دوران دس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک دہشتگرد گرفتارکرلیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق ہوشاب (M-8) روڈ پر دیسی ساختہ بم نصب کرنے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنانے والے فائرنگ کے واقعات سے منسلک دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگانے کیلئے آپریشن کیا گیا
فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران، 10 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ دو دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
فوج کے میڈیا ونگ نے مزید کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے اور اسلحے اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا، جس میں آئی ای ڈیز بھی شامل ہیں۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com