رمضان کے آخری عشرے میں مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کے داخلے پر پابندی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی حکومت نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکومت کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد اقصیٰ میں غیر مسلموں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

اسرائیلی وزیر داخلہ بین گوور نے اس تجویز کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہودیوں کو سال کے کسی بھی وقت مسجد اقصیٰ میں داخلے سے نہیں روکا جانا چاہیے۔

تجویز کے حق میں اراکین نے موقف اختیار کیا کہ امن و امان اور باہمی رواداری کے لیے ضروری ہے کہ اس سال بھی تجویز پر عمل درآمد کیا جائے۔ پچھلے سال اس تجویز سے کافی فائدہ ہوا تھا۔ غیر مسلموں کا داخلہ ممنوع ہو گا۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں اور خصوصاً گزشتہ دس سالوں میں دنیا بھر سے مسلمانوں کی بڑی تعداد عبادت کے لیے قبلہ اول پہنچتی ہے اور اس دوران یہودیوں کی آمد مداخلت اور پھر جھگڑوں کا سبب بن جاتی ہے۔ مسجد اقصیٰ کے متولی اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اس تجویز میں اہم کردار ادا کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com