رمضان المبارک کے آخر تک یہودیوں کے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخلے پر پابندی  

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )رمضان المبارک کے آخر تک یہودیوں اور سیاحوں کے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں یہودیوں اور سیاحوں کے داخلے پر پابندی کا حکم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جاری کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آخری عشرے  میں مسجد الاقصی میں یہودی داخل نہ ہوں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں یہودیوں کے مسجد اقصیٰ میں آنے پر پابندی عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی پولیس کاطلوع آفتاب سے قبل مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ

واضح رہے کہ 5 اپریل کو رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں اسرائیلی پولیس نے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں نمازیوں پر حملہ کیا تھا، حملے میں متعدد فلسطینی زخمی او ر سینکروں  کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔دوسری جانب مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہوگئے۔ رواں سال اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 96 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج پناہ گزین کیمپ پر حملہ، 6 فلسطینی شہید

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com