172
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملوں اور گرفتاریوں کے بعد اسرائیلی پولیس نے 40 سال سے کم عمر افراد کو مسجد میں داخلے سے روک دیا۔
العربیہ نیوز کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسلسل تیسری رات مسجد اقصیٰ میں گھس کر نمازیوں پر تشدد کیا اور 40 سال سے کم عمر افراد کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔
اس وقت بھی پورے بیت المقدس میں سیکورٹی کی بھاری نفری تعینات ہے، جو مساجد میں جاتے ہوئے نمازیوں کو شناخت کے نام پر ہراساں کر رہے ہیں۔ دو روز قبل مسجد اقصیٰ سے حراست میں لیے گئے 300 سے زائد نمازیوں کو رہا نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیلی پولیس کاطلوع آفتاب سے قبل مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ
امریکہ سمیت عالمی رہنماؤں اور اداروں نے اسرائیلی پولیس کی تین روز سے جاری جارحیت اور بربریت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک نے بھی اسرائیلی پولیس کی شدید مذمت کی ہے۔