اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو وکلاء کو اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملنے کی اجازت نہ دینے پر نوٹس جاری کیا ہے۔.
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے عمران خان کی توہین عدالت کی سماعت کی، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے نوٹس جاری کیا اور وکیل کو دیگر پہلوؤں پر بھی غور کرنے کی ہدایت کی۔
ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیئے کہ اس معاملے میں دیے گئے عدالتی حکم کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی، ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے ایس او پیز بنانے کی ہدایت دی تھی، اگر خلاف ورزی ہوئی ہے تو توہین عدالت کی درخواست اس بنچ کو دی جائے۔
سماعت کے دوران کہا کہ میری رائے میں توہین عدالت کی درخواست اس معاملے میں نہیں کی گئی، میں نوٹس جاری کرتی ہوں لیکن میں مطمئن نہیں ہوں۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے عمران خان کی توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ اور اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرکے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
67